ابنا: صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج باکو میں ائي سی او کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں یہ تجویزیں پیش کی ہیں کہ ائی سی او تنظیم میں سیاسی اقتصادی اور علمی و تحقیقاتی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کے لئے الگ الگ شعبے قائم کئے جائيں ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ائی سی او تنظیم میں حکومتی اور پرائيویٹ سیکٹر کی شراکت سے اقتصادی شعبے کی تشکیل سے رکن ملکوں کے تعاون میں مزید توسیع آسکتی ہے ۔ انہوں نے ائی سی او کے رکن ملکوں کے مابین اقتصادی ، صنعتی اور زرعی شعبوں میں تعاون میں توسیع لانے کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ کسٹمز قوانین میں ہماہنگي اور سائنسی نیز ٹکنالوجی کے میدانوں میں باہمی تعاون ضروری ہے ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ گذشتہ دہائيوں میں دنیا پر مسلط امتیازی روشوں کا حامل سرمایہ دارانہ نظام کا ناکارہ ہونا ثابت ہوچکا ہے اور اقوام عالم اس نظام سے ناراض ہیں اور دنیا پر حاکم نظاموں اور مالی اداروں میں اصلاحات کی خواہاں ہیں ۔ یاد رہے جموریہ آذربائجان کے دارالحکومت باکو میں ائي سی او تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ہورہا ہے۔ اس تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران، جمہوریہ آذربائجان، پاکستان، افغانستان، تاجیکستان اور ترکی شامل ہیں ۔ اسلامی جمہوریہ ایران اس تنظیم کا بانی رکن ہے ۔
.....
/169